جسٹس تصدق حسین جیلانی طبیعت کی ناسازی کے باعث سماعت میں نہیں آسکے، ترجمان دفتر خارجہ

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے تفصیل سے کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں دہشتگردی کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا، ڈاکٹر فیصل کا بیان

منگل 19 فروری 2019 20:52

جسٹس تصدق حسین جیلانی طبیعت کی ناسازی کے باعث سماعت میں نہیں آسکے، ..
دی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی طبیعت کی ناسازی کے باعث سماعت میں نہیں آسکے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ کیا ہم کوئی نیا ایڈہاک جج لگا سکتے ہیں ۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق ہماری درخواست پر عدالت کا فیصلہ ابھی آنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان نے تفصیل سے کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں دہشتگردی کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیوٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اٹارنی جنرل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت واسطہ اور بلواسطہ ملوث ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے مثبت طریقے سے عالمی عدالت میں پاکستان کا کیس بیان کیا۔