وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان کی کبل پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کومبارکباد

منگل 19 فروری 2019 20:54

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان کی کبل پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کومبارکباد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کبل پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو دلی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں علی شیر میاں صدر، سید الطاف حسین سینئر نائب صدر، جنرل سیکرٹری عبدالسلام، فنانس سیکرٹری سیدا صلاح الدین ہاشمی اور دیگر کابینہ ارکان کے نام تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ باقاعدہ قواعد و ضوابط اور آئین کیمطابق انتخابات کا انعقاد جمہوری حکومتوں اور سیاستدانوں کیلئے بھی اچھی مثال ہے اور یہ ہی درحقیقت جمہوریت اور جمہوری اقدار کا تسلسل بھی ہے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے علاوہ علاقائی مسائل کی نشاندہی اور حل میں بھی حکومت سے پورا تعاون کرے گی۔