سلمان خان نے عاطف اسلم کو اپنی فلم کیلئے گانے سے روک دیا

منگل 19 فروری 2019 21:48

سلمان خان نے عاطف اسلم کو اپنی فلم کیلئے گانے سے روک دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) بھارتی اداکار سلمان خان نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو اپنی فلم ’نوٹ بک‘ کیلئے گانے سے روک دیا۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پر کارخود کش حملے کے بعد ہندئو انتہا پسند منظم انداز میں پاکستان مخالف نفرت کو ہوا دے رہے ہیں جبکہ بھارتی حکومت بھی بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی پر اتر آئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سے تجارت منسوخ کرنے اور فلم انڈسٹری میں پاکستان اداکاروں، گلوکاروں اور ٹیکنیشنز کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کے بعد اب پاکستانی گلوکاروں سے طے شدہ معاہدے بھی ختم کئے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’نوٹ بک‘ کیلئے عاطف اسلم گانا گانے والے تھے لیکن اب انہیں گانے سے روک دیا گیا ہے جس کے بعد عاطف اسلم کی جگہ بھارتی گلوکار ارمان ملک گانا گائیں گے۔