Live Updates

پاکستان مخالف پراپیگنڈے پرعامر لیاقت حسین کا بھرپور انداز میں ریحام خان پر لفظی وار

گندی کتاب والی اور گندی زبان والی بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے،عامر لیاقت

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 فروری 2019 23:30

پاکستان مخالف پراپیگنڈے پرعامر لیاقت حسین کا بھرپور انداز میں  ریحام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے ریحام خان کے بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو پر کہنا تھا کہ گندی کتاب والی اور گندی زبان والی بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف انتہائی زہریلا پراپیگنڈا شروع کر دیا۔

وہ بھارتی میڈیا کو حالیہ منظر نامے پر انٹرویو دے رہی تھیں۔انکا کہنا تھا کہ میں اگر وزیر اعظم عمران خان کی جگہ ہوتی یا خدانخواستہ میں اسٹیبلشمنٹ کی جگہ پر ہوتی تو جس گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے اس کے ساتھ ہر قسم کا بائیکاٹ کر دیتی لیکن ہمارے ہاں ایسے گروہوں کے ساتھ ذاتی تعلقات رکھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھے اس بات پر گالیاں دی جائیں گی اور ٹرول کیا جائے گا لیکن میں سیاستدان نہیں ہوں ،میں کشمیریوں پر ہونے والی ہر قسم کی زیادتی کے خلاف ہوں۔

اس موقع پر بھارتی میزبان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کی تقریر کا تکنیکی جائزہ لیا ہے اس میں 23 ایڈٹ کٹ ہیں اور واضح جمپ آ رہا ہے۔ تو عمران خان جیسے شخص کو جن کی زبان میں اتنی روانی ہے اور ہم انکو جانتے ہیں کہ وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں اور روانی سے کہہ سکتے ہیں تو کیا آپ کو لگتا ہے یہ ویڈیو نشر کرنے سے پہلے راولپنڈی میں موجود جرنیلوں نے دیکھی ہے اور اسے ایڈٹ کروایا ہے۔

اس پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں تو حیران ہوں کہ عمران خان نے یہ سارے نکات کیسے یاد رکھے کیونکہ انکی یاداشت کے مسائل ہیں۔ریحام خان نے بھارتی اینکر سے متفق ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو نشر کرنے سے پہلے راولپنڈی میں موجود جرنیلوں نے دیکھی ہے اور اسے ایڈٹ کروایا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک اسکرپٹڈ تقریر تھی کیونکہ یہ عمران خان کی زبان نہیں ہے یہ ایک ٹیکسٹ بک تقریر تھی جو انہوں نے کی۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے عامرلیاقت نے ریحام خان کو زبردست جواب دے ڈالا۔
انکا کہنا تھا کہ گندی کتاب والی اور گندی زبان والی بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی پر ایک ڈرامہ چلتا تھا جسے کا ٹائٹل بری عورت تھا لیکن اس ڈرامے میں نہ تو کوئی بری عورت تھی اور نہ عورتیں بری ہوتی ہیں۔بس ایک ہے جس کے شر سے اللہ ہمیں محفوظ رکھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات