سدھو کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے‘کپل شرما بول پڑے

سدھو کو شو سے نکالنا کوئی حل نہیں ہے اور نہ سدھو کے معاملے پر پراپیگنڈا ٹھیک ہے

بدھ 20 فروری 2019 12:10

سدھو کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے‘کپل شرما بول پڑے
چندھی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) چندھی گڑھ: دی کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما پاکستان کی حمایت پر اپنے پروگرام سے نکالے گئے نوجوت سنگھ سدھو کے دفاع میں آگئے۔

(جاری ہے)

چندی گڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپل شرما نے نوجوت سدھو کو شو سے نکالنے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے، وہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ پلوامہ حملے جیسے واقعات رونما نہ ہوں تاہم سدھو کو شو سے نکالنا کوئی حل نہیں ہے اور نہ سدھو کے معاملے پر پراپیگنڈا ٹھیک ہے۔

میرا ماننا ہے کہ کسی پر پابندی لگانا اور سدھو کو شوسے باہر کرنا ، یہ معاملات کو حل کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔کپل شرما نے کہا کہ ابھی نوجوت سدھو کی کچھ اور مصروفیات ہیں اس بنا پر وہ فی الوقت ہمارے شو کا حصہ نہیں ہیں البتہ ان کی عدم موجودگی میں ارچنا پورن سنگھ شوکی شوٹنگ میں شامل ہیں۔