حکومت کا ایک لاکھ روپے کے پرائز بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 فروری 2019 14:44

حکومت کا ایک لاکھ روپے کے پرائز بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 فروری 2018ء) حکومت نے ایک لاکھ روپے کے پرائز بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 100،000 روپے کے انعامی بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز مارچ کے مہینے سے متوقع ہے۔سرمایہ کار نئے بانڈز کے اجراء سے سالانہ 12.5 فی صد منافع حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پرائز بانڈ کے خریداروں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے کیونکہ اس سے قبل انعامی بانڈز کے خریداروں کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا تھا۔

اب تک 40ہزارمالیت کے بانڈز پر 6ارب روپے خرچ کیے گئے ۔واضح رہے اب 40ہزار روپے والے پرائز بانڈ بند کر دئیے گئے ہیں جب کہ چالیس ہزار مالیت کے پرائز بانڈ کی جگہ ایک لاکھ روپے والے انعامی بانڈ جاری کیے جائیں گے۔تاہم 40ہزار روپے والے پرانے بانڈز چلتے رہیں گے لیکن نئے جاری نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :