لیاقت کا نام ایل سی ایل میں ڈالنے کا کیس ، عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے دو ہفتو ں میں جواب طلب کرلیا

بدھ 20 فروری 2019 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کے دور ان سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ، بدھ کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ۔

(جاری ہے)

لیاقت جتوئی نے نام نکالنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر ی تھی ۔لیاقت جتوئی کے خلاف متبادل توانائی ترقی بورڈ میں غیرقانونی تقرریوں کا کیس زیرسماعت ہے۔درخواست گزار نے کہاکہ سات ملزمان میں سے صرف تین کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بدنیتی ہے۔ یاد رہے کہ نیب کی سفارش پروزارت داخلہ نے لیاقت جتوئی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔