احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا ڈرامہ بے نقاب ہوچکاہے ،نفیسہ شاہ

آج ایک بار پھر پنڈی کو پی پی قیادت کیلئے کربلا بنانے کی کوشش ہورہی ہے،رکن قومی اسمبلی

بدھ 20 فروری 2019 16:10

احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا ڈرامہ بے نقاب ہوچکاہے ،نفیسہ شاہ
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا ڈرامہ بے نقاب ہوچکا، پی پی قیادت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، جہاں کا مقدمہ ہے، وہیں سنا جائے کا قانون پی پی قیادت کے لئے کیوں نہیں آج ایک بار پھر پنڈی کو پی پی قیادت کیلئے کربلا بنانے کی کوشش ہورہی ہے، بھٹو کیس ریفرنس آج تک کیوں زیرالتوا ہے،پی پی قیادت کی نظرثانی کی درخواستیں مسترد ہونا باعث تشویش ہے۔

سید اکبر عباس زیدی۔سید آصف حسن زیدی،صوفی اسحاق سومرو کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران بے نامی اکاوٹس کیس میں نظرثانی درخواستیں مسترد ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی قیادت کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے نامی اکانٹ کیس کو چھ ماہ ہوگئے، بلاول بھٹو کے موقف کو سنا تک نہیں گیاچیف جسٹس کے احکامات اورتحریری عدالتی حکم میں فرق بھی سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کس کے حکم پر بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، چیف جسٹس کے سوال کا جواب ابھی تک نہیں ملا۔نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ رہنما پیپلز پارٹی کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کو پنڈی میں شہید کیا گیا