سعودی عرب میں منشیات کے سمگلر کا سر قلم

غیر مُلکی کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی تھیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 20 فروری 2019 16:14

سعودی عرب میں منشیات کے سمگلر کا سر قلم
الجوف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری 2019ء ) وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک غیر ملکی کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ شخص اُردن سے تعلق رکھتا تھا۔ جس کا نام وائل عبدالقادر بتایا جاتا ہے۔ وائل کو مملکت میں نشہ آور ادویات اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا تھا۔عدالت نے الزام ثابت ہو جانے پر اسے موت کی سزا سُنا دی تھی۔

واضح رہے کہ اسی ماہ کے دوران منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک غیرْ لکی کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ شخص شام سے تعلق رکھتا تھا۔ جس کا نام عبدالہادی مجبل العبد اللہ بتایا جاتا ہے۔ شامی شہری مملکت میں نشہ آور ادویات اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے ہزاروں نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

استغاثہ کی پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ ملزم کو الزام ثابت ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت کی جانب سے اْسے موت کی سزا سْنائی گئی۔ جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اُس دمام میں اس کا سر تن سے جْدا کر دیا گیا۔دُوسری جانب جازان میں حکام نے ایک مقامی قبیلے کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی شخص نے نشہ آور بُوٹی قات کا کوئی فارم قائم کیا تو اُسے پندرہ برس قید کی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔

اس کے علاوہ ایک لاکھ ریال کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے۔ حکام کے مطابق جہاں بھی قات کی کاشت نظر آئی وہ کھیت بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا اور اس کاشتکاری میں ملوث فرد کو کوڑوں کی سزا بھی دی جائے گے۔ واضح رہے کہ جازان کے کئی علاقوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد قات کی کاشت میں ملوث ہے۔ حکام اس مکروہ پیشے کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات اْٹھا رہے ہیں۔