Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، تیرہ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

وفاقی کابینہ سگریٹ پر ہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے اور چین اور پاکستان کے اداروں کے درمیان مختلف ایم او یو دستخط کی منظوری دیگی

بدھ 20 فروری 2019 16:46

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، تیرہ نکاتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعرات کو ساڑھے 3 بجے طلب کر لیا،کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کی مدت ملازمت کے تحفظ کا معاملہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ،وفاقی کابینہ سگریٹ پر ہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے کی بھی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ نقصان دہ میٹھے مشروبات پر بھی ہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دیگی،وفاقی کابینہ نادرا کے اکاونٹس کے آڈٹ کی منظوری دیگی،وفاقی کابینہ پاسپورٹ میں پیشہ تبدیل کرنے کے معاملے پر بھی غور کریگی۔

برطانوی شہری عبدالقادر احسن کی پاکستان سے برطانیہ حوالگی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ،وفاقی کابینہ ای او بی آئی اور آئی ٹی این ای کے چیئرمین تقرری کی بھی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ چین اور پاکستان کے اداروں کے درمیان مختلف ایم او یو دستخط کی منظوری بھی دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات