خانقاہ ڈوگراں ،عطائی ڈاکٹر نے سات سالہ بچے کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ 20 فروری 2019 16:46

خانقاہ ڈوگراں ،عطائی ڈاکٹر نے سات سالہ بچے کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ..
خانقاہ ڈوگراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) عطائی ڈاکٹر نے سات سالہ بچے کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گائوں میاں علی کا رہائشی سات سالہ طالبعلم طلحہ سکول سے واپس آ کر اپنے نانا کے گھر ملنے گیا تو راستہ میں عطائی ڈاکٹر شاہ بہرام چیمہ اسے بہانے سے اپنے دوکان پر لے گیا اور بچے سے بد فعلی کر ڈالی۔بچے کا ماموں مرتضی اپنے بھانجے کو تلاش کرتے ہوئے دکان پر پہنچا تو ملزم بچے کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔پولیس نے تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم شاہ بہرام کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :