سندھ حکومت کو گرانے کیلئے یہ غیرجمہوری حملہ ہے،

بے نامی وزیراعظم کو بے وردی آمریت مسلط نہیں کرنے دیں گے‘بلاول بھٹو

بدھ 20 فروری 2019 16:56

سندھ حکومت کو گرانے کیلئے یہ غیرجمہوری حملہ ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بے نامی وزیراعظم کو بے وردی آمریت مسلط نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وفاقی وحدت کے سپیکر پر حملہ قابل قبول نہیں ہے،سندھ حکومت کو گرانے کیلئے یہ غیرجمہوری حملہ ہے، ہم بے نامی وزیراعظم کو بے وردی آمریت مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ پہلے بھی سندھ حکومت کو گرانے میں ناکام ہوئے، اب بھی ہوںگے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد اداروں کو انجانے میں اس سیاسی انجینئرنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔