وزیر اعلیٰ بلوچستان تین روزہ دورے پرکل اوتھل آئیں گے

بدھ 20 فروری 2019 17:28

وزیر اعلیٰ بلوچستان تین روزہ دورے پرکل اوتھل آئیں گے
اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کل (جمعرات) تین روزہ دورے پر اوتھل آئیں گے۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تین روزہ دورہ لسبیلہ کے موقع پر آج (بروز جمعرات) اوتھل آئیں گے جہاں وہ بلوچستان ریزیڈنشل کالج اور پولی ٹیکنیکل کالج کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سرکٹ ہاؤس اوتھل میں مختلف وفود سے ملاقات کریں گے۔جب کہ شام کو جشن لسبیلہ کے سلسلے میں جام یوسف میموریل اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔بعد ازاں اپنے آبائی علاقے بیلہ روانا ہوں گے،جمعہ کے روز بیلہ میں گزاریں گے۔اور ہفتے کے دن دوردراز علاقے کنراج اور ساحلی علاقے وندر کا دورہ کریں گے۔