زعیم قادری کی (ن) لیگ میں واپسی ہوئی نہ کوئی تجویز زیر غور ہے ‘ترجمان شہباز شریف

بدھ 20 فروری 2019 18:09

زعیم قادری کی (ن) لیگ میں واپسی ہوئی نہ کوئی تجویز زیر غور ہے ‘ترجمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ زعیم حسین قادری کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ زعیم حسین قادری کی واپسی کے حوالے سے پارٹی میں کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔