شہباز شریف کاخواجہ سلمان رفیق کو ٹیلیفون

بدھ 20 فروری 2019 18:09

شہباز شریف کاخواجہ سلمان رفیق کو ٹیلیفون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے خواجہ سلمان رفیق کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

پروڈکشن آڈر جاری ہونے پر خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس دوران پارٹی صدر محمد شہباز شریف نے انہیں ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔اس موقع پرشہباز شریف نے خواجہ سلمان رفیق کا حوصلہ بھی بڑھایا ۔