اوپن یونیورسٹی میں' تربیت اساتذہ پروگرامز' ایچ ای سی روڈ میپ اور ٹیچر ایجوکیشن ریفارمزسے مطابقت رکھتے ہیں

بدھ 20 فروری 2019 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 2016ء میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور قومی نصاب نظرثانی کمیٹی(NCRC)کی گائیڈ لائن پر ایک سالہ بی ایڈ پروگرام کی جگہ ڈیڑھ ،ْ اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز متعارف کئے ہیں ۔بی ایڈ کے اِن تینوں پروگرامز کا نہ صرف دورانیہ بی ایڈ)اولڈ(پروگرام سے زیادہ ہے بلکہ ان میںٹیچنگ آبزرویشن ،ْ ٹیچنگ پریکٹس ،ْ کورس ورکشاپ ،ْ ریسرچ پراجیکٹ اور فیس ٹو فیس ٹیچنگ کمپوننٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

ان اقدامات کے نتیجے میں تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کے معیار میں بہتری آئی ہے۔یونیورسٹی نے بی ایڈ کے ان تینوں پروگرامز کے دورانیہ میں توسیع کی بنیاد پر فیس پر نظرثانی کی ہے جو حسب روایت دیگر جامعات کی فیس سے بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

فیس میں ردوبدل کی منظوری یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی سفارشات پر یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل نے 28۔ستمبر 2018ء کو منعقدہ اپنی 110۔

ویں اجلاس میں دی تھی جس کا اطلاق سمسٹر خزاں2018سے کیا گیاہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی کی کوشش رہے گی کہ مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائے۔یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود غریب ،ْ مستحق اور ضرورت مند طلباء و طالبات کو سکالرشپ اور فیس میں رعائیت فراہم کرنے کے لئے مالی امداد کی 9۔

مختلف اسکالرشپ اسکیمیں شروع کررکھی ہیں جن کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور علاقائی دفاتر میں موجود ہیں۔ان اسکیموں سے ہر سمسٹر میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات مستفید ہورہے ہیں۔سکالرشپ کی اِن اسکیموں سے مستفید ہونے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسزسے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔