ملک کرکٹ اکیڈمی پشاورمیں پہلی ویمن کرکٹ اکیڈمی کا قیام

بدھ 20 فروری 2019 19:11

ملک کرکٹ اکیڈمی پشاورمیں پہلی ویمن کرکٹ اکیڈمی کا قیام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) خیبر پختونخوا کی پہلی ویمنز کرکٹ اکیڈمی ملک کرکٹ اکیڈمی رنگ روڈ پشاور میں شروع ہوگئی ‘افتتاحی تقریب کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی آسیہ خٹک مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ ایم ڈی ایم سی اے ملک فرمان ‘ ڈائریکٹر اے وائی این میگا ایجوکیشن سسٹم مس انیلہ خان ‘صدر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن اعجاز احمد‘پی سی بی کے کوالیفائر کوچ فواد علی ‘بختیار خان ‘عبدالرحیم اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘قومی ترانہ پیش کیا گیا جس میں 44 خواتین کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ‘کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف سٹالز بھی سجائے گئے تھے جس میں کیلی گرافی ‘میوزیکل چیئر‘آرم ریسلنگ ‘شاعری اور دیگر ایونٹس بھی شامل تھیں‘تقریب میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ اور اتوار کے روز ویمنز کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی ‘رکن صوبائی اسمبلی آسیہ خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ وترقی کے لئے کام کررہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یوتھ کو زیادہ سہولتیں فراہم کریں ‘ایم ڈی ایم سی اے ملک فرمان نے کہا کہ ملک کرکٹ اکیڈمی کا قیام 2010 میں عمل میں لایا گیا تھا اور ان کی ٹیم نے 2000 سے ہی انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ جیتنا شروع کی اور کامیابیوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے ‘انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے قیام کا مقصد پشاور اور ساتھ ہی قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہیں کیونکہ یہ اکیڈمی ضلع خیبر کے قریب واقع ہے اور وہاں کے کھلاڑیوں کیلئے یہاں بہترین سہولتیں بھی ہیں لنڈیکوتل ‘جمرود ‘باڑہ کی تحصیلوں کے کھلاڑی اس اکیڈمی میں تربیت بھی حاصل کررہے ہیں اس کے علاوہ ہمارے پاس افغانستان کے کرکٹرز بھی تربیت حاصل کرچکے ہیں جو انٹرنیشنل ٹیم میں شامل ہیں جس میں نوروز مینگل‘شفیق اللہ ‘نجات مسعود ‘نجیب اللہ زردان‘قیس احمد ‘محمد شہزاد شامل ہیں جبکہ ہماری اکیڈمی کے ساجد خان ‘فواد علی ‘نواز احمد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اس کے ساتھ اسد آفریدی ‘ذوالقرنین ‘عارف شاہ قبائلی اضلاع کے کھلاڑی ہیں جو فاٹا کی ٹیم میں نمائندگی کرچکے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں فاروق خان‘ محمد عرفان‘اسامہ اور رضا محمد نے نیشنل سکول انڈر16 مقابلوں میں نمائندگی کی ‘اکڈیم بہترین کھلاڑی تیار کررہی ہے ہمارے بیس کھلاڑی انڈر19 ٹیموں میں شامل ہیں جس میں چھ کھلاڑی ریجنل ٹیموں کے لئے شارٹ لسٹ ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ایم سی اے اکیڈمی کی ٹیم سات انٹرنیشنل دورے بھی کرچکی ہے جس میں افغانستان‘بھارت‘دبئی کے ممالک شامل ہیں حال ہی میں ہمار یٹیم نے کراچی کا دورہ کیا جہاں بارہ میں سے گیارہ میچوں میں کامیابی حاصل کی جس میں بہترین بیٹسمین حمزہ رہے جنہوں نے 322 رنز سکور کئے جبکہ حلیم آفریدی 280 رنز اور نو وکٹوں کیساتھ بہترین آل رائونڈر رہے جبکہ سولہ سالہ سپنر عرفان نے چھبیس وکٹیں حاصل کیں۔