Live Updates

ڈپٹی سپیکر کا سی ڈی ڈبلیو پی کی طر ف سے برج عزیز خان ڈیم کی منظوری کا خیر مقدم

بدھ 20 فروری 2019 19:11

ڈپٹی سپیکر کا سی ڈی ڈبلیو پی کی طر ف سے برج عزیز خان ڈیم کی منظوری کا ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیوپی ) کے ہونے والے اجلاس میں بلوچستان میں برج عزیز خان ڈیم پروجیکٹ منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ڈ پٹی چیرمین پلاننگ کمیشن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختار کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ان کی درخواست پر اس منصوبے کو آیندہ مالی سال کی اے ڈی پی میں شامل کیا ہے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے کوئٹہ شہر میں صاف پینے کے پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے اس منصوبے کی منظوری کو موجودہ حکومت کی طر ف سے کوئٹہ کے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ اس ڈیم کی تکمیل کے بعد اس سے کوئٹہ شہر کو 21لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات