Live Updates

ہم اس وقت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہیں،سابق صدر

''بیک سیٹ ڈرائیورز'' نے بڑی مشکل سے تحریک انصاف کی کچھ اسلامی ممالک سے دوستی کروائی ہے لیکن اصل میں پاکستان کا کوئی عالمی سطح پردوست ملک نہیں،آصف زرداری کی حکومت پر سخت تنقید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 فروری 2019 18:58

ہم اس وقت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہیں،سابق صدر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 فروری 2019ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس وقت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہیں۔ ''بیک سیٹ ڈرائیورز'' نے بڑی مشکل سے تحریک انصاف کی کچھ اسلامی ممالک سے دوستی کروائی ہے لیکن اصل میں پاکستان کا کوئی عالمی سطح پردوست ملک نہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار قرار دے دیا ۔

آصف زرداری میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے،اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ا س وقت خطرناک حالات سے گزر رہے ہیں۔ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔ہمیں ایران کو لے کر محتاط ہونا ہوگا اور یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ وہ بڑی فوج رکھنے والا ملک ہے اور ہمارے ان کے ساتھ کسی قسم کے مسائل پیدا نہیں ہونے چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے عالمی طور پر پاکستان کی تنہائی نظر آرہی ہے،اگر کسی کو نظر نہیں آرہی تو میں دکھا دیتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک ایسا دکھا دیں جو پاکستان کا دوست ہو۔بڑی مشکل سے 'بیک سیٹ ڈرائیورز' نے تحریک انصاف کی کچھ اسلامی ممالک سے دوستی کروائی ہے لیکن اصل میں پاکستان کا کوئی عالمی سطح پردوست ملک نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اُس میں بھی حکومت نے مس ہنڈلنگ کی، انہوں نے نہ ہمیں دعوت دی ، نہ نواز شریف کو نہ شہباز شریف کو۔ جس کے بعد اپنے چارلی سے ایک ٹویٹ کروادیا کہ یہ لوگ مدعو کرنے کے قابل ہی نہیں تھے۔ اگر انہوں نے ایسے ہی حکومت چلانی ہے تو چلاتے رہیں۔ ہم چاہ رہے تھے کہ ہم انہیں تھوڑا وقت دیں تاکہ یہ حکومت کو سمجھیں۔             
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات