Live Updates

مقبوضہ کشیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا وزیر اعظم عمران خان کے حق میں بیان

عمران خان کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی انکو ایک موقع دینا چاہیے،محبوبہ مفتی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 فروری 2019 19:34

مقبوضہ کشیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا وزیر اعظم عمران خان کے ..
سرینگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 فروری 2019ء) : مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو ایک موقع دینے کی حمایت کر کردی۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کافی تناو نظر آتا ہے۔ایک جانب بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے تو دوسری جانب بھارت پاکستان پر دباو ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

تاہم اب بھارت کی ڈھٹائی پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ بھارتی پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں معروف بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان مخالف سیاستدانوں کے خلاف ڈٹ گئے۔بھارتی ریاست پنجاب کی اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھیوں نے ان سے پاکستان مخلاف نعرے لگانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

تاہم سدھو نے ان کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا۔

بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی کے مطالبے کے جواب میں سدھو کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی میں امن دشمنوں سے ہے،بے گناہوں سے نہیں ہے۔اجلاس میں پاکستان کی مخالفت کرنے والے ممبران اسمبلی نے انہتائی نازیبا زبان استعمال کی تاہم نوجوت سنگھ سدھو ڈٹے رہے اور پاکستان مخالف بیان نہیں دیا۔دوسری جانب ھارت کی معروف صحافی سدھیندراکلکرنی نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی فراخدلی جیساجواب بھارت نےنہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کےحل کیلئےماحول بہتربنانادونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔پاکستان اوربھارت مسائل مذاکرات سےحل کریں۔اس وقت بھارت میں جنگی جنون پرافسوس ہوتاہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت میں بدلےکی بات ہورہی ہےجبکہ تبدیلی کی ضرورت ہے۔پاک بھارت مسائل کاحل گولی نہیں بولی سےہوگا۔

عمران خان اورمودی کےدرمیان ملاقات ہونی چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگوں سےکچھ حاصل نہیں ہوا۔یقین ہےالیکشن کےبعدحالات میں بہتری آئےگی۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو ایک موقع دینے کی حمایت کر کردی۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جنگوں کی بات کوئی جاہل اور گنوار ہی کر سکتا ہے۔اگر وزیر اعظم عمران خان کچھ الگ کر کے دکھانا چاہتے ہیں تو بھارت کو چاہیے کہ انکو موقع دے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو بھارتی ترنگا اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات