بورڈ امتحانات میں اساتذہ کی ڈیوٹیاںخالصتاً میرٹ پر لگائی جائیں گی۔چیئرمین کوہاٹ بورڈ

بدھ 20 فروری 2019 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کی ہدایات کی روشنی میںبورڈ امتحانات میںاساتذہ کی ڈیوٹیاںخالصتاً میرٹ پر لگائی جائیں گی، تمام کیڈرز اور ڈسٹرکٹ کو ان کا پوراپورا حصہ دیا جائے گااور صاف و شفاف امتحانات کا انعقادہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ یہ باتیں چیئرمین تعلیمی بورڈ کوہاٹ عبدالرقیب خان نے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کوہاٹ کے ایک وفدسے ملاقات کے دوران کیںجس کی قیادت حاجی محمد وحیدکررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری بورڈ محمد الیاس آفریدی اور کنٹرولرامتحانات محمد وقار بھی موجود تھے ۔وفد کے ارکان میں احسن آیاز پی آر او مشیر تعلیم ،مقصود احمد صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کوہاٹ، طفیل بنگش رہنما آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کوہاٹ اورطارق جاوید صدر فزیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کوہاٹ شامل تھے۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ بوٹی مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گااور ذہین طلبہ کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے اساتذہ اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :