انور مجید اور تین بیٹوں کی جانب سے 2011 کا ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے کا تنازع،درخواست کی سماعت ملتوی

بدھ 20 فروری 2019 20:36

انور مجید اور تین بیٹوں کی جانب سے 2011 کا ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے کا تنازع،درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں انور مجید اور تین بیٹوں کی جانب سے 2011 کا ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے کا تنازع،درخواست گزاروں کے وکلا کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور ان کے بیٹوں کی درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی ،اومنی گروپ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرن فائل کرنے کا نوٹس 2016 میں ملا,مدت ختم ہونے کے بعد نوٹس کی قانونی حیثیت نہیں،ہم 2012 سے ٹیکس ریٹرن ادا کر رہے ہیں۔

درخواستیں ایف بی آر کے نوٹس کے خلاف دائر کی گئی ہیں،ایف بی آر کے وکیل کا کہنا تھا کہ انور مجید، اے جی مجید، نمر مجید اور علی کمال مجید کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا نوٹس دیا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایف بی آر پانچ سال سے پہلے کا ٹیکس ریٹرن نہیں مانگ سکتا، جبکہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چاروں درخواست گزار قانون کی تحت ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے پابند ہیں۔