ْوزارت داخلہ نے قاضی کبیر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی وجوہات سے عدالت کو آگاہ کردیا

بدھ فروری 20:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں سیکرٹری داخلہ سندھ کا نام ای سی ایل بھی ای سی ایل میں شامل، وزارت داخلہ نے قاضی کبیر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی وجوہات سے عدالت کو آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہہ صرف الزامات نہیں قاضی کبیر کے خلاف 14مقدمات ہیں،مقدمات کے چالان اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش بھی کیے جاچکے،مقدمات زیر التوا ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے،عدالت نے وفاق کے جواب کی روشنی میں درخواست گزار کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی قاضی کبیر کا عدالت میں موقف تھا کہ نیب انکوائری معطل ہے ای سی ایل سے نام نکالا جائی,2013 میں کرپشن کا الزام لگا کر انکوائری شروع کی گئی,5 سال گزر گئے ہیں انکوائری مکمل نہیں کی گئی ،قاضی کبیر سیکریٹری داخلہ ہیں آفیشل ویزٹ کیلئے بیرون ملک آتے جاتے رہتے ہیں,نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث دوشواریاں پیش آرہی ہیں, عدالت کا کہنا تھا کہ سیکرٹری داخلہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، جلد بازی میں نام کیسے نکالیں،قاضی کبیر سیکریٹری داخلہ ہیں قانون کے مطابق اس پر فیصلہ کیا جائیگا،عام آدمی ہوتے تو جلد فیصلہ کر لیتے۔