بھمبرآزادکشمیرمیں سمانی سیکٹرپربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی،دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 فروری 2019 20:32

بھمبرآزادکشمیرمیں سمانی سیکٹرپربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ
مظفر آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 فروری 2019ء) :مظفر آباد میں بھارت کی جانب سے سمانی سیکٹرشہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے بھمبرآزادکشمیرمیں سمانی سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔جس کے نتیجے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں، تاہم پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا ہے جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو چکی ہیں۔واضح ہو کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔