ْ مودی انتظامیہ کی جانب سے کسی فوجی مہم جوئی کو نظر انداز نہیں کر سکتے، ڈاکٹر شیریں مزاری
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کئے گئے جنگی جرائم کو دیکھے،وفاقی وزیرانسانی حقوق
بدھ 20 فروری 2019 21:34
(جاری ہے)
مباحثہ میں صوبہ خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سرد جنگ کے بعد ورلڈ آرڈر کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد عالمی سیاست میں نیٹو کا کردار نہ ہونے کے برابر تھا تاہم اس کے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے نیٹو نے اپنی حدود سے باہر کارروائیاں شروع کر دیں، افغانستان اس کی نمایاں مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مختلف ملکوں میں براہ راست مداخلت کی اجازت دینے کیلئے خواہشات کے اتحاد کے اصول پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں ایک متوازی نظام بھی ہے جس میں اہم ملک امریکہ کے سٹرٹیجک اتحاد کے ذریعے سٹرٹیجک مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیاء کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے رالف پیٹل کے خونی سرحدوں کے عنوان سے ناول کے حوالے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد گریٹر مشرق وسطیٰ یا وسیع مشرق وسطیٰ کا منصوبہ سامنے آیا جس میں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں لبرل ڈیمو کریسی اور اظہار رائے کی آزادی کو فروغ دینے کا دعویٰ کیا گیا جس کے نتیجہ میں عرب سپرنگ شروع ہوا جس سے خطہ میں عدم استحکام پیدا ہوا اور عرب ممالک کمزور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس عدم استحکام سے طاقت کا انخلاء پیدا ہو گیا جس سے غیر ریاستی عناصر مزید مستحکم ہوئے اور داعش جیسے شدت پسند گروپ واضح طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی صورتحال اور عالمی تزویراتی صورتحال کے پاکستان پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، بھارت، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ بین الاقوامی نظام میں مختلف آپشن اور مواقع حاصل ہیں، پاکستان افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ علاقائی ممالک کو مذاکرات کی میز پر لا سکتا ہے۔ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کی ہیئت تبدیل ہوئی ہے، کئی دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کا مطلب ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ریاستی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں کشیدگی میں اضافہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے اور پاکستان ایران اور عرب ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں حالیہ حملہ سے مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، پاکستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی برادری پر زور دینا چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کئے گئے جنگی جرائم کو دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مودی انتظامیہ کی جانب سے کسی فوجی مہم کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اگر ایسا کچھ ہوا تو ہم بھرپور قوت سے جواب دیں گے۔ مباحثہ کے آخر میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.