Live Updates

کٹھ پتلی وزیراعظم نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کرایا، جاوید نایاب لغاری

بدھ 20 فروری 2019 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری نے نیب کی جانب سے آغا سراج درانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف متعدد ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اب کٹھ پتلی وزیراعظم نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو نیب کے ذریعے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کرایا ہے۔

اپنے بیان میں جاوید نایاب لغاری نے کہا کہ جھوٹے الزامات میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر کو تو گرفتار کرلیا گیا ہے، لیکن قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی پر بھی اقرباپروری، اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کے کیسز ہیں، جبکہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی، وفاقی وزیر پرویز خٹک کے خلاف بھی کرپشن کیسز کھلے ہوئے ہیں، لیکن ان میں سے نیب کو کوئی نظر نہیں آتا۔

(جاری ہے)

لیاقت جتوئی، پیر پگارا، صدر الدین شاہ اور دیگر کے خلاف کئی دہائیوں سے کیس چل رہے ہیں لیکن انہیں نیب نے کبھی یاد کرنا بھی گوارا نہیں سمجھا۔ خود کٹھ پتلی وزیراعظم عمران خان اور ان کی ہمشیرہ علیم خان پر کرپشن کے ذریعے پئسہ بنانے اور خیبرپختونخوا کی حکومت کے وسائل کو اپنی سیاسی مفادات کے لیئے استعمال کے الزام ہیں۔ لیکن نیب یہاں بھی ستو پی کر سو جاتی ہے۔ جاوید نایاب لغاری نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کو فی الفور رہا کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات