آغا سراج کی گرفتاری غیرقانونی اور غیرآئینی ہے گرفتاری سندھ اسمبلی کا تقدس پامال کرنے کے مترادف ہے،صوبائی وزیر سید ناصر شاہ

بدھ 20 فروری 2019 21:37

آغا سراج کی گرفتاری غیرقانونی اور غیرآئینی ہے گرفتاری سندھ اسمبلی ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) صوبائی وزیر سندھ سید ناصر شاہ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کردی، صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے کمشنر آفس لاڑکانہ میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج کی گرفتاری غیرقانونی اور غیرآئینی ہے گرفتاری سندھ اسمبلی کا تقدس پامال کرنے کے مترادف ہے، آغا سراج کے خلاف ایک عرصہ سے من گھڑت انکوائری چل رہی تھی جس کا وہ سامنا کرتے تھے یہ بھی نہیں تھا کہ کبھی نیب نے بلایا ہو اور وہ نہ گئے ہوں گرفتاری دوہرے معیار کے علاوہ کچھ نہیں گرفتاری کے خلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کرینگے ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آئینی اور جمہوری احتجاج کا حق رکھتے ہیں پیپلزپارٹی کی قیادت کو غیرآئینی طریقے سے سائیڈ لائین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے علیم خان کو پی ٹی آئی نے قربانی کا بکرا بناکے گرفتار کروایا آغا سراج کی گرفتاری کے خلاف حکمت عملی پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت سے بنائی جائے گی سابق حکومت میں بھی پیپلزپارٹی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا شرجیل میمن کا نام بغیر ریفرنس دائر کئے ای سی ایل میں ڈالا گیا پیپلزپارٹی سے ان ہتھکنڈوں کے ذریعے وفاداریاں تبدیل نہیں کرائی جاسکتی پیپلزپارٹی کا کوئی منتخب میمبر وفاداری تبدیل نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازین صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے کمشنر آفیس لاڑکانہ میں انتظامی افسران اور مختلف محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے ہدایت کہ ڈویزن کے اندر جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو رلیف مل سکے۔ اجلاس میںسپریڈنٹ انجنیئرس، ایگزیکیوٹو انجنیئرز، ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرس، پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح بھٹو سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔