Live Updates

مودی سرکار نے انتہاپسندانہ رویئے اور کشمیریوں کی نسل کشی کو نہیں روکا تو پلوامہ جیسے واقعات جنم لینگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اقوام متحدہ بھارت پر معاشی واقتصادی پاپندی عائدکرئے پلوامہ بھارت کا ایک ڈرامہ ہے جو اب بے نقاب ہوچکا ہے ثروت اعجاز قادری

بدھ 20 فروری 2019 21:40

مودی سرکار نے انتہاپسندانہ رویئے اور کشمیریوں کی نسل کشی کو نہیں روکا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے انتہاپسندانہ رویئے اور کشمیریوں کی نسل کشی کو نہیں روکا تو پلوامہ جیسے سیکڑوں واقعات جنم لینگے ،پاکستان امن کا داعی ہے امن چاہتے ہیں جنگ مسلط کی تو جنگ کا جواب جنگ سے ہوگا ،مذاہب کے درمیان نفرت پھیلانے والے بھارت جیسے ممالک کو دہشتگردی کی لسٹ میں ڈالا جائے ،سفارتی تعلقات اور ڈائیلاگ سے مسائل کا حل چاہتے بھارتی دھمکیاں گیدڑ بھبکیوں کے علاوہ کچھ نہیں ، وزیر اعظم عمران خان کے جرأت مندانہ جواب کہ بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دینگے ملک کے عوام کی ترجمانی ہے ،جس ملک کے عوام ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہوں بھارت سن لے پھر اس کاوجود نقشے پر بھی نہیں ہوگا ،مذاہب کے درمیان نفرتوں اور کشمیریوں کے قتل عام کو نہیں روکا گیا تو پھر بھارت کی بربادی اس کا مقدر ہوگی ،استحصالی قوتیں دہشتگردی کو پرموٹ اور خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں ،ایران اور افغانستان بھارت کے ہتھیار نہ بنیں ،یہ یاد رکھیں یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ،ایران اور افغانستان اپنے ملکوں کی ترقی اور دہشتگردی کو ختم کرنے پر توجہ پادیں ،پاکستان کے عوام شہادت کے جذبے سے سرشار ہوکر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستان کے ایک ایک انچ اور چپے چپے کی حفاظت کرنا ہمارا قومی فرض ہے ،ملک دشمنوں کو ایسا سبق سیکھائیں گے کہ ان کی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی ، پلوامہ واقعہ میں بھارتی بارود استعمال ہوا یہ انکشاف انڈین سابق جنرل کا ہے جس سے واضع ہورہا ہے اس واقعے کے پیچھے مودی سرکار کا ہاتھ ہے جو پاکستان اور بھارت کے خلاف نفرتوں کو جنم دیکر خطے کے حالات کو خراب کرنا چاہتے ،بھارت جھوٹے الزامات پر پاکستان سے معافی مانگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کیا ،مودی انتہا پسند اور سیکڑوں مسلمانوں کے قاتل ہیں ،کشمیریوں کی نسل کشی کرنے اور اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر مودی کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور بھارت پر معاشی واقتصادی پاپندی عائد کی جائے ،انہوں نے کہا کہ پلوامہ بھارت کا ایک ڈرامہ ہے جو اب بے نقاب ہوچکا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات