سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 20 فروری 2019 21:43

سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمتپاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے۔ آغا سراج درانی جیسے نفیس شخص کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن سے وفا کی پاداش میں سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری اٹھارویں ترمیم پر حملوں کی کڑی ہے۔ سندھ مِنی پاکستان ہے، سندھ کے حقوق پر ڈاکہ پاکستان پر ڈاکہ تصور ہوگا۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ سالوں تک ہماری کردار کشی کی گئی، لیکن آخر میں ہم ہمیشہ باعزت بری ہوئے ہیں۔