Live Updates

نیب نے سپیکرسندھ اسمبلی کو گرفتار نہیں اغواء کیا ،نفیسہ شاہ

نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے،سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی گرفتاری سندھ اسمبلی کی توہین ہے، سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کا ردعمل

بدھ 20 فروری 2019 21:59

نیب نے سپیکرسندھ اسمبلی کو گرفتار نہیں اغواء کیا ،نفیسہ شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیب نے اسلام آباد میں اسپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم اتنا قد اٹھائے جتنا کل بوجھ برداشت کر سکے۔ آغا سراج درانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کرکے سندھ کے عوام کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی گرفتاری سندھ اسمبلی کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانونی کارروائی نہیں کرائم کر رہا ہے۔ نیب علیمہ خان سے تو ڈرتا ہے، پیر پگاڑا صدرالدین شاہ اور لیاقت جتوئی پر کیوں مہربان ہی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے نیب کو سیاسی بلیک میلنگ کا ہتھیار بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کی کابینہ میں وہ لوگ ہیں جو نیب کو مطلوب ہیں۔ خود عمران خان کے خلاف بھی ریفرنس زیر التوائ ہے۔ پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، وزیراعلیٰ کے پی کے علی زیدی بھی نیب کے ملزم ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ آمروں اور ان کی باقیات کا مشغلہ احتساب رہا ہے۔ یہ احتساب تماشہ کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات