سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا رواں اجلاس کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

بدھ 20 فروری 2019 21:59

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا رواں اجلاس کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کیا جن میں سید فخر امام، رمیش کمار، خرم دستگیر خان، شازیہ مری، شاہدہ اختر علی اور آغا حسن بلوچ شامل ہیں جو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔