Live Updates

آصف زرداری کا بیان عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،شاہ محمود قریشی

وزیراعظم نے عوام کے اعتماد سے دو جماعتی سسٹم کو اکھاڑ پھینکا، پیپلزپارٹی کے ارادے اچھے ہوتے تو تحریک انصاف کی حکومت ہی نہ آتی،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 20 فروری 2019 21:59

آصف زرداری کا بیان عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے اعتماد سے دو جماعتی سسٹم کو اکھاڑ پھینکا اگر پیپلزپارٹی کے ارادے اچھے ہوتے تو تحریک انصاف کی حکومت ہی نہ آتی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کسی کے کہنے سے کوئی بے نامی یا نام دار نہیں ہوجاتا آج لوگ بیدار ہوہے ہیں ہمارے سیاسی حریف ہماری تعریف تو نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کا بیان عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مترادف ہے سندھ کے عوام ایک مرتبہ پھر ان پر بھروسہ کرکے قیمت چکا رہے ہیں سنھ کے عالوہ دیگر تمام صوبوں نے پیپلزپارٹی کو مسترد کیا ہے پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے عوام ہم سب واقف ہین وزیراعظم عمران خان نے عوام کے اعتماد سے دو جماعتی سسٹم اکھاڑ پھینکا ہے آج پاکستان کا نوجوان طبقہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے لاتعلق ہوگیا پیپلزپارٹی کے ارادے اچھے ہوتے تو تحریک انصاف کی حکومت ہی نہ آتی آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی سندھ میں اپنا مقام بنائے گی۔ سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں یہ اب کرپٹ لوگوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات