راولپنڈی،ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے سمن دیکھ کر بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال کو دل کا دورہ پڑ گیا

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

بدھ 20 فروری 2019 22:05

راولپنڈی،ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے سمن دیکھ کر بے نظیر بھٹو ہسپتال ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)کی جانب سے طلبی کے سمن دیکھ کر بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال کو دل کا دورہ پڑ گیا جنہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم بے نظیر بھٹو ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ کا سمن لائے تھے عدالت نے مبینہ طور پر ہسپتال سے میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے پرانتظامیہ کوطلب کر رکھا تھاجو وہ اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر ظفر اقبال کو وصول کرانا چاہتے تھے جس کے لئے ڈاکٹرظفر اقبال بضد تھے کہ وہ یہ سمن ایم ایس کے پی اے کو وصول کرائیںجس پر داکٹر ظفر کی ایف آئی اے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہسپتال ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم انہیں اپنے ساتھ لے جانا چاہتی تھی جس سے خوفزدہ ہو کر ڈاکٹر ظفر اقبال کو دل کا دورہ پڑ گیاڈاکٹر ظفر اقبال کی حالت بگڑنے پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ڈاکٹر ظفر اقبال کو ایف آئی اے اہلکاروں کی موجودگی میں دل کا دورہ پڑاآر آئی سی کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیاہے جبکہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عمر کے مطابق معاملے کی انکوائری کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :