پی ایس ایل 4، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرزکو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف دیدیا

شعیب ملک کی نصف سنچری،غلا م مدثر اور عرفان کی دو دو وکٹیں

muhammad ali محمد علی بدھ 20 فروری 2019 22:51

پی ایس ایل 4، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرزکو جیت کیلئے 161رنز کا ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھویں مقابلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ملتان سطانز کے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے گیند بازوں کو کئی دلکش سٹروکس لگائے،ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ3.5اوورز میں 34 کے سکور پر گری جب جیمز ونس کو 28 رنزبنا کر محمد نواز نے پویلین کا راستہ دکھایا،دوسری وکٹ 7 ویں اوور کی آخری گیند پر گری جب اوپنر شان مسعود 18 رنز بناکر فواد احمد کا شکار بن گئے،ملتان کی تیسری وکٹ 64 کے سکور پر گری جب لاری ایونز 10 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے۔

شعیب ملک اور ڈینیئل کرسچین نے چوتھی وکٹ کے لیے73رنز جوڑے اور اس دوران شعیب ملک نے اپنی51ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ سہیل تنویر کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،ڈ ینیئل کرسٹین18رنز بنا کر عرفان کا شکار بنے جنہوں نے شاہد آفریدی کو بھی صفر کی خفت سے دوچار کیا ،رسل 18رنز بنا کر غلا م مدثر کا شکار بنے ،نعما ن علی 2اور علی شفیق بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے اچھی دکھائی دے رہی، ہدف کا تعاقب آسان ہوگا،ملتان سلطانز کے کپتان نے اس موقع پر کہا کہ یہ شارجہ کی مخصوص وکٹ ہے، ہم بھی پہلے باﺅلنگ کرتے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسوو، عمر اکمل، ڈیوائن سمتھ، سرفراز احمد، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر، محمد عرفان جونیئر اور فواد احمد شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم شان مسعود، جیمز ونس،لاری ایونز، شعیب ملک، ڈین کرسچین، آندرے رسل، شاہد آفریدی،شکیل انصر، نعمان علی، علی شفیق اور محمد عرفان پر مشتمل ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچ کھیل کر 4پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز کے دو میچز کے بعد 2پوائنٹس ہیں۔