حکومت سندھ کا صوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان

اگلے ہفتے سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا،صوبائی وزیر جنگلات حیات سید ناصر حسین شاہ

بدھ 20 فروری 2019 23:39

حکومت سندھ کا صوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) حکومت سندھ کا صوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان اس سلسلے میں اگلے ہفتے سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جنگلات حیات سید ناصر حسین شاہ نے نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت سی ایس آر کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او امن ہیلتھ، صدر شفائ ٹرسٹ ،سابق سی یو امن فاو ٴنڈیشن، صدر میک اے وش فا?نڈیشن ، چیف کمیونیکیشن اور مارکیٹنگ آفیسر کے الیکٹرک ، صدر نیشنل فور،م صدر سی ایس آر کلب آف پاکستان انیس یونس پرویز مدراسوالا مولانا طاہر خان سلیم مغل انجینئرنگ اشرف کرنل ریٹائرڈ رضوان احمد اور حسین ایمو نے بھی خطاب کیا۔

صوبائی وزیر نے کارپوریٹ سیکٹر این جی اوز متعلق اداروں کو میں شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف مقامات پر شہری جنگل کا قیام کیا جائے گا اس مقامات میمری نبیوں منیاری نبی کے اطراف کے علاقے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں مقامی پودے اور درختوں کے ذریعے جنگل کا قیام عمل میں لایا جائے گا انہوں نے بتایا ہے کہ اس مہم کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر شروع کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے میں ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس مہم میںشہر کے تمام متعلقہ اداروں جن میں لوکل گورنمنٹ میئر کراچی اور دیگر کو بھی ساتھ ملا کر کام کیا جائے گا اور اس سلسلے میں پچھلے ہفتے ایک میٹنگ بھی کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ یہ مہین کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں میں بھی شروع کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ فورس اپارٹمنٹ کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ صوبے میں جنگلات کی زمین پر قبضے کو خالی کروائیں تاکہ وہاں بھی جنگلات کے لئے شاکر کی جائیں شازیہ مسعود نے اس موقع پر ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن فاو ٴنڈیشن 2008 مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن فاو ٴنڈیشن سے حکومت کتابوں سے 60 سے 200جدید ایمبولینس کا اضافہ کرنے کا پلان ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے ٹھنڈا ہو صداو ٴں میں ایمبولینس سروس کام کر رہی ہیں اس موقعے پر اس موقع پر اس کی محمد شریف کے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان 2013 میں تمام کارپوریٹ کے لئے واضح ہدایات ہیں کہ وہ اپنے اداروں میں اسی ایثار سے متعلق کام کریں اور پی آئی اے ان ہدایات پر بھرپور عمل کررہا ہے۔

سابق سی ای او امن فاو ٴنڈیشن مالک احمد جلال نے کہا کہ آپریٹ ادارے این جی اوز غربت بھوک افلاس اور دیگر مسائل پر قابو نہیں پا سکتی کیونکہ یہ حکومت کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ خیراتی ادارے تعلیم صحت جیسے مسائل پر کام کرسکتے ہیں اور ان مسائل کو حلکرنے میں حکومت کا ساتھ دے سکتے ہیں۔مرزا اشتیاق بیگ نے کہا کہ ایس ای سی پی کو کارپوریٹ اداروں پر لازم کرنا چاہیے کہ وہ اپنے منافع میں ایک یادو سماجی مسائل کے حل پر خرچ کریں۔

سید فخر احمد نے کہا کہ ہمارے ملک میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے کئی لوگوں نے کام کیا ہے اور ان میں عبدالستار ایدھی کا نام سرفہرست ایمبولینس کی ایمرجنسی ایمبولینس سروس دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے نہ کہ فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے کہا کہ این ایف ای ایچ سندھ حکومت کی شجرکاری مہم کو بھرپور سپورٹ کرتی ہے اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی ایس کلب کے قیام کا مقصد تمام این جی اوز کارپوریٹ سیکٹر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور لوگوں کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔#