چھکے پہ چھکا، سمجھ نہیں آرہی کسے سپورٹ کروں

پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا مارٹن کوبلر سوچ میں پڑ گئے،انتہائی خوبصورت ٹوئیٹ کر ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 فروری 2019 23:15

چھکے پہ چھکا، سمجھ نہیں آرہی کسے سپورٹ کروں
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 فروری 2019ء) : ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقابلے میں کس کی حمایت کروں ،جرمن سفیر مارٹن کوبلر سوچ میں پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق شائقین کے انتظار کی گھڑیاں تمام ہوچکی ہے۔پی ایس ایل 4 کا رنگارنگ میلہ متحدہ عرب امارات میں سج چکا ہے۔پی ایس ایل 4 کا پہلا مرحلہ دبئی میں اختتام کو پہنچ چکا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ آج شارکہ میں شروع ہوا ہے۔

دوسرے مرحلے کا افتتاحی میچ آج بھی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیایٹرز کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایس ایل پاکستان ایک بہت بڑا برینڈ بن چکا ہے۔جرمن سفیر بھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگے گئے ہیں ۔چھکوں اور چوکوں کی بہار نے مارٹن کوبلر کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس وقت پاکستان کے مختلف شہروں کی سیاحت پر نکلے ہوئے ہیں ،آج جب ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جا رہا ہے تو جرمن سفیر ملتان میں موجود ہیں تاہم تھوڑے کنفیوز ہیں کہ ملتان کو سپورٹ کریں یا کوئٹہ کو۔

انکا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے کوئٹہ میں تھا اور اس ہفتے ملتان میں جس کے بعد سمجھ نہیں آرہا کہ کوئٹہ کی حمایت کروں یا ملتان کی۔
واضح ہو کہ پی ایس شروع ہوتے ہی مارٹن کوبلر پی ایس ایل کے مداح ہو گئے تھے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پاکستان میں ہورہی ہوتی تو ضرور شرکت کرتا لیکن اب میچوں سے لطف اندوز ہوں گا۔