سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ایک اور تحفہ، جج کوٹہ 2لاکھ تک بڑھادیا،شاہ محمود قریشی

بدھ 20 فروری 2019 23:51

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ایک اور تحفہ، جج کوٹہ 2لاکھ تک بڑھادیا،شاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ میں اضافہ کرتے ہوئے تعداد2لاکھ تک بڑھادی ہے یہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ میں اضافہ کرتے ہوئے تعدادلاکھ تک بڑھادی ہے جو پاکستان کے لئے تحفہ ہے میری سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے میں پوری قوم کو اس خوشخبری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ پوری قوم اور حکومت پاکستان سعودی حکومت کی مشکور ہے۔