پاکستان کو بھارت پر جوہری ہتھیاروں اور فضائی قوت میں برتری حاصل ہے. عالمی ادارے کی رپورٹ
پاکستان کے پاس 140 سے 150 جبکہ بھارت کے پاس 130 سے 140 ایٹمی ہتھیار ہیں‘پاکستان کے میزائل بھارت کے کسی بھی حصے کو نشانہ بناسکتے ہیں. رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 21 فروری 2019 10:54
(جاری ہے)
پاکستان کے فوجیوں کی تعداد 6 لاکھ 53 ہزار 800 ہے‘ اسے غیر ملکی فوجی امداد کی مد میں گزشتہ سال 10 کروڑ ڈالرز بھی ملے. اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، 1993 سے 2006 تک پاکستان کے سرکاری اخراجات کا 20 فیصد حصہ فوج پر خرچ ہوا جبکہ 2017 میں سرکاری اخراجات میں سے فوج کے اخراجات 16.7? فیصد تھے.
تقابلی لحاظ سے دیکھیں تو بھارت نے سرکاری اخراجات میں سے فوج پر 12 فیصد حصہ خرچ کیا. پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس بیلسٹک میزائل ہیں جو جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں. بھارت کے پاس 9 اقسام کے آپریشنل میزائل ہیں جن میں اگنی تھری کی رینج تین سے پانچ ہزار کلومیٹر تک ہے. پاکستان کا میزائل پروگرام چین کی معاونت سے بنایا گیا ہے جس میں موبائل، قلیل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شامل ہیں جو بھارت کے کسی بھی حصے تک جا سکتے ہیں. شاہین دوم کی رینج دو ہزار کلومیٹر تک ہے‘ پاکستان کے پاس 140 سے 150 جوہری ہتھیار ہیں جبکہ بھارت کے پاس 130 سے 140 ایٹمی ہتھیار ہیں. بھارتی فوج کی تعداد 12 لاکھ ہے، اس کے پاس 3565 ٹینک، 3100 انفنٹری لڑاکا گاڑیاں، 336 اے پی سی، 9719 توپ خانہ ہے. پاکستانی فوج کی تعداد کم ہے، اس کے 5 لاکھ 60 ہزار فوجی ہیں، ٹینکوں کی تعداد 2496 ، 1605 اے پی سی، 4472? آرٹلری گن بشمول 375 سیلف پروپیلڈ توپیں ہیں. انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مطابق، بڑی فوج ہونے کے باوجود غیر مناسب لاجسٹکس، مینٹی ننس اور اسپیئر پارٹس اور اسلحے کی قلت کی وجہ سے بھارت کی روایتی قوت محدود ہے. فضائیہ کے لحاظ سے دیکھیں تو بھارتی فضائیہ میں ایک لاکھ 27 ہزار 200 فوجی، 814 لڑاکا طیارے ہیں.مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.