Live Updates

تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا زاہد محمود نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 فروری 2019 12:34

تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی
فیصل آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2019ء) فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینئر رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار رانا زاہد محمود نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ن لیگ کے سینئر رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار رانا زاہد محمود نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد دادسے ملاقات کے دوران زاہد محمود نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر رانا زاہد محمود نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہو رہا ہے ،کرپشن کے خلاف وزیراعظم کا وژن قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے،کپتان کے قافلے میں شامل ہو کر ملکی تعمیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ سیکرٹری جنرل ارشد داد نے شمولیت پر رانا زاہد محمود ان کے ساتھیوں کا خیر مقدم کیا۔واضح رہے اس سے قبل بھی فیصل آباد میں ن لیگ کو ایک بڑا جھٹکا لگا تھا۔جب ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے حلقے سے 6 لیگی کونسلر تحریک انصاف میں شامل ہو ئے۔

لیگی کونسلر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں رمضان شوکت، حسین زبیر، حسین اختر،سید حامد حسین، محمد انصاری اور الطاف شامل تھے۔ جب کہ 6 لیگی کونسلر کے ساتھ حقلے کے سرگرم رکن بھی تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ ن لیگی کونسلز نے ناراضگی کے باعث ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات