پنجابی فلموں کے فروغ کیلئے باقاعدہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے ‘حیدر سلطان

کوئی مشکل نہیںہے ، ہم چھوٹے بجٹ سے بڑی فلمیں بھی بنا سکتے ہیں ‘اداکار کی خصوصی گفتگو

جمعرات 21 فروری 2019 13:25

پنجابی فلموں کے فروغ کیلئے باقاعدہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے ‘حیدر سلطان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کے فروغ کے لئے باقاعدہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے ،ہم چھوٹے بجٹ سے بڑی فلمیں بھی بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں ہماری اردو فلموں کا مقابلہ بھارتی فلموں کے ساتھ کیا جاتا تھا جبکہ پنجابی فلموں کا انکے پاس کوئی توڑ نہیں تھا مگر اب بالی ووڈ انڈسٹری میں پچھلے دس سالوں میں اپنی پنجابی فلموں کی طرف دینی شروع کی جس کا انہیں مثبت نتائج بھی ملے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارتی پنجابی فلمیں بہت بڑی سرمایہ کاری سے نہیں بنائی جاتیں ،ان فلموں میں کامیڈی کے ساتھ ایکشن کو رکھا جا رہا ہے اور انکا یہ فارمولا کامیاب ہے ۔جبکہ موجودہ حالات میں ہمیں بھی اسی طرح کے تجربات کرنے ہوں گے کہ کم سرمائے سے بڑی فلمیں بنائی جا سکیں اور اس میں کوئی مشکل بھی نہیں بلکہ اس کیلئے صر ف ٹھوس منصوبہ بندی ضروری ہے اور ہمارے فلمسازوں کو اس حوالے سے سرجوڑ کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے ۔حیدر سلطان نے کہا کہ میری عید الفطر پر پنجابی فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘ ریلیز ہو رہی ہے جس پر ہدایتکار مسعود بٹ نے بڑی محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم ٹرینڈ سیٹ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :