موسم کی خرابی ،اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 14پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

جمعرات 21 فروری 2019 13:40

موسم کی خرابی ،اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 14پروازیں منسوخ ،متعدد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) صوبائی دارلحکومت میں موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 14پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312منسوخ ،پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز 594منسوخ، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 304منسوخ ، ائر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام.آباد سے آنے والی پرواز 655منسوخ ،پی آئی اے کی بنکاک سے آنے والی پرواز 891منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306منسوخ ،پی آئی اے کی بنکاک جانے والی پرواز 890منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654منسوخ،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز 595منسوخ ،ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405منسوخ ،پی آئی ایکی اسلام آباد جانے والی پرواز 656منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307منسوخ ہوئی ۔

(جاری ہے)

ائر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ،تہران جانے والی پرواز 1194پنتالیس منٹ تاخیر سے روانہ ،قطر ائر کی دوحہ جانے والی پرواز 621سترہ منٹ تاخیر سے روانہ ،ایمرٹس ائر کی دبئی جانے والی پرواز 623تیس منٹ تاخیر سے روانہ،اتحاد ائر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242بیس منٹ تاخیر سے روانہ،ترکش ائر کی استنبول جانے والی پرواز 715چالیس منٹ تاخیر سے روانہ،پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759بیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔

جبکہ تہران سے آنے والی پرواز 1195پچاس منٹ تاخیر سے پہنچی اور ترکش ائر کی استنبول سے آنے والی پرواز 714پنتالیس منٹ تاخیر سے پہنچی۔ اس کے ساتھ پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز 725،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305 اور پی آئی اے کی ریاض سے آنے والی پرواز 726بھی تاخیر کا شکار رہی ۔