معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائیں‘محکمہ اینٹی کرپشن کی محکمہ لائیو سٹاک کو ہدایت

جمعرات 21 فروری 2019 13:40

معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائیں‘محکمہ اینٹی کرپشن کی محکمہ لائیو ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سرگودھا میں ذبخ خانوں کی چیکنگ کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹیمیں تشکیل دے کر محکمہ لائیوسٹاک کو ہدایت کی کہ معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے بازاروں میں ناقص اور غیر معیاری گوشت کی خریدوفروخت کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ گوشت عوام میں کئی موضی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے ناقص گوشت کی روک تھام کے لیے اقدام اٹھاتے ہوئے لائیو سٹاک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر،،ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک،اور ویٹنری آفیسر کو ہدایت کہ کہ سرگودہا کے بازاروں میں غیر معیاری اور ناقص گوشت کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نے سلاٹر ہاؤس کے ڈاکٹروں کاڈیوٹی روٹسر منگوایاتاکہ غیر حاضر ڈاکٹرزاورجو گھربیٹھے تنخوائیں لے رہے ہیں اٴْن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے جن کا جانورذبح کے وقت سلاٹر ہاؤس میں موجود ہونا لازم ہوتا ہے اس کے علاوہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودہانے لائیو سٹاک کے افسران کو تنبیہ کی کہ جانور ذبح کرتے وقت اس بات کی تسلی کی جائے کہ وہ لاغر، بیماراور کم عمر نہ ہو اگر ایسی کوئی شکایت موصول ہوئی تو ذمہ دار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے واضح کیا کہ بہت سی ایسی شکایت موصو ل ہو رہی ہیں کہ سلاٹر ہاؤس کا ٹھیکیدارسلاٹر ہاؤس میں جانور ذبح کروانے کے بجائے قصابوں سے بازروں اور دکانوں پر جا کر غیر معیاری اور ناقص گوشت پر جعلی مہریں لگا دیتا ہے اور اٴْن سے منتھلی وصول کی جاتی ہے۔ اس تمام اقدام کی روک تھام کے لیے سلاٹر ہاؤس کی چیکنگ کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں تاکہ غیر معیاری اور ناقص گوشت کی فروخت کی روک تھام کی جاسکے اور عوام میں معیاری اور صحت مند گوشت فروخت کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ کے اردگرد کوئی بھی کرپشن نظر آتی ہے یا کوئی آدمی بیمار لاغر جانور یا کسی خفیہ مقام پر ذبح کرکے فروخت کررہا ہے تواٴْس کی ویڈیو بنا کراس نمبر 0342-1302302 پر واٹس ایپ کریں تاکہ سرگودھا ڈویڑن کی عوام کو بہتر اور معیاری گوشت کی فراہمی اور ارض وطن پاکستان میں کرپشن کی لعنت کو ختم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :