سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے عہدے سے ہٹا نے کے معاملے پر شوکت عزیز صدیقی کی ان چیمبر درخواست منظور کرلی

جمعرات 21 فروری 2019 14:02

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے عہدے سے ہٹا نے کے معاملے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے عہدے سے ہٹا نے کے معاملے پر شوکت عزیز صدیقی کی ان چیمبر درخواست منظور کرلی۔جمعرات کو جسٹس عظمت سعید شیخ نے رجسٹرار کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست رجسٹرار کے اعتراضات ختم کردئیے گئے ۔یاد رہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ جسٹرار سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے۔شوکت عزیز صدیقی نے رجسٹرر اعتراضات کے خلاف ان چیمبر اپیل دائر کی تھی۔