شیخ رشید احمد سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،

قازوین رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا ایرانی صدر حسن روحانی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ہونگے،تقریب رواں برس چھ مارچ کو منعقد ہوگی پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے، شیخ رشید

جمعرات 21 فروری 2019 14:02

شیخ رشید احمد سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ۔ایرانی سفیر نے وزیر ریلوے کو ایرانی حکومت کی طرف سے قازوین رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا -ایرانی صدر حسن روحانی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ہونگے۔ تقریب رواں برس چھ مارچ کو منعقد ہوگی۔

دعوت نامہ ایران کے وزیر روڈ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ محمد اسلامی نے دی ہے،میزبان ایرانی صدر ہونگے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق کہاگیاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے۔ شیخ شرید احمد نے کہاکہ کوئٹہ، تا فتان اور زاہدان ریل ٹریک کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز کی جائیں گی - شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے ایرانی ریلوے مہارت سے استفادہ کے گا۔ تکنیکی ماہرین کی ٹیمیں جلد تشکیل دی جائیں گی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ایران اور پاکستان اسلام کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہمسائے ہیں۔ مضبوط مذہبی، سماجی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان؛ ایران کا برادر ملک ہے، تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔