میونسپل کمیٹی بھلوال کے افسران و اہلکاران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی

ترقیاتی کاموں کے دوران ناقص میٹریل استعمال کر کے حکومت پنجاب کو کرڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام

جمعرات 21 فروری 2019 14:02

میونسپل کمیٹی بھلوال کے افسران و اہلکاران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں ناقص میٹریل استعمال کرنے پرمیونسپل کمیٹی بھلوال کے افسران و اہلکاران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی اس مقدمات میں محمد داؤد، ایم او آئی، محمد یونس جاوید، سب انجینئر، شبیر احمد، سب انجینئر، ملک اظہر علی اعوان، ٹھیکیدار، محمد شیر، ٹھیکیدار، اظہر حیات بھلوانہ، ٹھیکیدار اور محمد مشتاق، ٹھیکیدار،رانا محمد افضل حنیف،ٹھیکیدار، مدثر اعجاز جسپال، ٹھیکیداراور رمضان اکبر، ٹھیکیدار، میونسپل کمیٹی بھلوال ملوث ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے دوران ناقص میٹریل استعمال کر کے حکومت پنجاب کو کرڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

زرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو دی گء درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ تحصیل بھلوال میں حکومت پنجاب نے ترقیاتی کام کروانے کے لیے میونسپل کمیٹی بھلوال کو کرڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے جن سے تحصیل بھلوال کے مختلف بازروں اور روڈز کے اردگرد ٹف ٹائل کا ٹھیکہ میونسپل کمیٹی بھلوال کے افسران نے کمشن لیتے ہوئے اپنے من پسندٹھیکیدروں کو نوازتے ہوئے اٴْن کو ٹھیکہ دیا جنہوں نے ان ترقیاتی کاموں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرتے ہوئے حکومت پنجا ب کو کرڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری امام بخش، ڈپٹی ڈائریکٹر(ٹیکنکل) اینٹی کرپشن سرگودھا کو دی۔ جس نیمیونسپل کمیٹی بھلوال سے ریکارڈ قبضہ میں لے کر موقع کا ملاحظہ کیا گیااورکام کا لیبارٹی سے ٹیسٹ بھی کروایا گیا جس سے ثابت ہوا کہ ترقیاتی کام کے دوران ناقص میٹریل استعمال کرکے حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کانقصان پہچایا۔

جس کی انکوائری رپورٹ پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے محمد داؤد، ایم او آئی، محمد یونس جاوید، سب انجینئر، شبیر احمد، سب انجینئر، ملک اظہر علی اعوان، ٹھیکیدار، محمد شیر، ٹھیکیدار، اظہر حیات بھلوانہ، ٹھیکیدار اور محمد مشتاق، ٹھیکیدار،رانا محمد افضل حنیف،ٹھیکیدار، مدثر اعجاز جسپال، ٹھیکیداراور رمضان اکبر، ٹھیکیدار، میونسپل کمیٹی بھلوال ضلع سرگودھا کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے، سرکاری فنڈز میں خردبر دکرنے، خزانہ سرکار کو نقصان پہچانے اور ناقص میٹریل کا استعمال کرنے کے الزام میں مقدمات نمبر11،14اور 15 تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں درج کروائے ۔

مقدمہ کی تفتیش غلام محمد غوث، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ٹیکنیکل)اینٹی کرپشن سرگودھا کو سپرد کی گئی ہیں اور حکم دیا کہ مقدمات کو تفتیش میرٹ پرمکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔