آزاد فیصلے کرونگا ، ایوان کے تقدس کو کبھی بھی پامال نہیں ہونے دیں گے، اسد قیصر

جمعرات 21 فروری 2019 15:01

آزاد فیصلے کرونگا ، ایوان کے تقدس کو کبھی بھی پامال نہیں ہونے دیں گے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آزاد فیصلے کرونگا ، ایوان کے تقدس کو کبھی بھی پامال نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ کی تقریر کے دوران وضاحت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی سے بھی ان کی بات ہوئی تھی اور آج بھی وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان پر کوئی کیس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزاد فیصلے کریں گے اور ایوان کے تقدس کو کبھی پامال نہیں ہونے دیں گے۔ سپیکر نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی سخت فیصلے کئے ہیں۔