Live Updates

سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے 45مسافروں کو لیکر بھارت روانہ

ٹرین کی روانگی سے قبل ریلوے سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مسافر بوگیوں کی چیکنگ کی

جمعرات 21 فروری 2019 15:01

سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے 45مسافروں کو لیکر بھارت روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والے سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے 45مسافروں کو لیکر بھارت روانہ ہو گئی ، ٹرین کی روانگی سے قبل ریلوے سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مسافر بوگیوں کی چیک کی۔تفصیلات کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی سات مسافر بوگیوں سے مسافر لاہور سٹیشن سے واہگہ سٹیشن کے راستے اٹاری سٹیشن روانہ ہوئے ،بھارت جانے والے مسافروں کی واہگہ سٹیشن پر امیگریشن کی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلوے پویس سپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر کے اہلکاروں نے مسافروں کے علاوہ کس کو متعلقہ پلیٹ فارم کی جانب نہ جانے دیا۔لاہور ریلوے پولیس اہلکاروں کی سخت سکیورٹی میں ٹرین لاہور سٹیشن سے روانہ ہوئی۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو حملے کی تحقیقات کی پیش کش کی ہے جبکہ پاکستان پر حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا بھی پیغام دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات