Live Updates

وزیراعظم قومی ترقی کیلئے ادارہ جاتی ترقی پرتوجہ دینے کے فلسفے پریقین رکھتے ہیں ‘ نعیم الحق

عمران خان کو انصاف اورشفافیت کے مقاصد کے حصول کیلئے غیرمتزلزل جدوجہدکی بدولت کامیابی حاصل ہوئی ‘ معاون خصوصی

جمعرات 21 فروری 2019 15:08

وزیراعظم قومی ترقی کیلئے ادارہ جاتی ترقی پرتوجہ دینے کے فلسفے پریقین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط نظریاتی تحریک ہے جسے اپنے رہنما کی انصاف اورشفافیت کے مقاصد کے حصول کے لئے غیرمتزلزل جدوجہدکی بدولت کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹوئیٹرپیغام میں انہوں کہاکہ وزیراعظم عمران خان ادارہ جاتی ترقی پرتوجہ دینے کے فلسفے پریقین رکھتے ہیں جوقومی ترقی کی بنیادہے۔وزیراعظم تمام قومی اداروں کوخودمختاراورپیشہ ورانہ طورپرفعال بناکرہرشعبے میں قومی منظرنامہ تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت اداروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اسی سے ادارے خسارے سے نکل کر آمدنی کا ذریعہ بنیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات