پی آئی اے لاہور اسٹیشن کو مختلف مدمیں کروڑوں روپے آمدن،

کفایت شعاری مہم کے تحت لاکھوں روپے کی بچت بھی کی 22 ہزار اسکوائر فٹ جگہ خالی کرکے 23 سے زائد دفاتر کمپلیکس میں منتقل ،کرائے کی مد میں لاکھوں روپے بچت ہو گی

جمعرات 21 فروری 2019 15:21

پی آئی اے لاہور اسٹیشن کو مختلف مدمیں کروڑوں روپے آمدن،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے مختلف مدمیں کروڑوں روپے ریونیو کی مد میں حاصل کرنے سمیت کفایت شعاری مہم کے تحت لاکھوں روپے کی بچت کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے رواں سال کے پہلے مہینے میں لاہور اسٹیشن پر اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں سے اضافی سامان کی مد میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا جبکہ لاہوراسٹیشن پر 25 لاکھ سے زائد ہر ماہ کرائے کی مد میں بچت کی گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیشن مینیجر کے مطابق پی آئی اے نے سی اے اے کی 22 ہزار اسکوائر فٹ جگہ خالی کردی ہے اور اپنے مختلف دفاتر کواپنے کمپلیکس میں شفٹ کیا ہے جس کے باعث ہر ماہ کرائے کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔پی آئی اے لاہور ایئرپورٹ پر 23 سے زائد دفاتر کا کرایہ اداکر رہی تھی اور سی اے اے کو دفاتر کی کرائے کی مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے ادا کئے جارہے تھے۔سی ای او ایئر مارشل (ر)ارشد ملک نے اسٹیشن منیجر لاہوراور عملے کوکارکردگی پر تعریفی اسناد بھی جاری کی ہیں۔