پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 21 فروری 2019 15:26

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

مقامی وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگادی ہے مگر پاکستان میں بدستور بھارتی فلموں کی سنیمائوں میں نمائش جاری ہے۔ درخواست گزار کے مطابق بھارت نے پی ایس ایل میچوں کی نشریات پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔